19 اگست، 2022، 12:45 AM

عمران خان: امریکہ چاہتا ہے پاکستان میں ایک فون کال کے ذریعے جو بھی چاہے کرلے+ویڈیو

عمران خان: امریکہ چاہتا ہے پاکستان میں ایک فون کال کے ذریعے جو بھی چاہے کرلے+ویڈیو

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کی پگڑی اچھالیں، جب آزادی آتی ہے تو ذمہ داری بھی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اینٹی امریکا نہیں، لیکن امریکہ کی غلامی بھی مجھے منظور نہیں مجھے اپنے لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ یہ چاہتا ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں کو امریکہ سے اگر ٹیلی فون کال آ جائے تو وہ یس سر کے علاوہ اور کچھ نہ کہے۔ انہوں نے کہا کہ میری جدوجہد حقیقی آزادی کیلئے ہے امریکہ کی غلامی مجھے منظور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ایک انڈر سیکریٹری پاکستان کو دھمکی دیتا ہے کہ اگرعمران خان کی حکومت کو ہٹایا نہ گیا تو پاکستان کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

News ID 1912054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha